یہ ایک مشکل بارش ہے
نوبیل انعام یافتہ امریکی نغمہ نگار، گلوکار، موسیقار باب ڈلن کا گیت
اردو ترجمہ: مستنصر حسین تارڑ
"اے ماں، میری بندوقیں زمین میں دفن کر دو
میں اب انہیں نہیں چلا سکتا ۔۔۔۔
ایک طویل سیاہ بادل نیچے آ رہا ہے
مجھے محسوس ہوتا ہے
کہ میں جنت کے دروازے پر دستک دے رہا ہوں”
" میرے نیلی آنکھوں والے بیٹے، لاڈلے بیٹے
تمھاری ملاقات کس سے ہوئی ہے
میں نے ملاقات کی ایک مردہ خچر کے ساتھ بیٹھے ایک بچے سے
ایک سفید فام شخص سے جو ایک سیاہ کتے کے ساتھ سیر کر رہا تھا
ایک ایسی عورت سے جس کا بدن سلگتا تھا
ایک نوجوان لڑکی مجھے ملی
جس نے مجھے ایک قوسِ قزح تحفے میں دی ۔۔۔۔۔۔
مجھے ایک ایسا شخص ملا
جو محبت سے زخمی ہو چکا تھا
ایک اور شخص ملا جو نفرت سے زخمی ہوچکا تھا ۔۔۔۔۔
مشکل ہے، بہت مشکل، بہت ہی مشکل ۔۔۔۔۔
یہ ایک مشکل بارش ہے جو برستی ہی جاتی ہے۔”