fbpx
اُردو ادباُردو شاعرینظم

نظم : ابھی شاید / شاعر: معین نظامی

 

ابھی شاید

 ڈاکٹر معین نظامی 

میں گرد آلود بینائی کی لاٹھی ٹیکتا

اپنے نشیب روز و شب کی تہ کی جانب

بڑھتاجا تا ہوں

بیاض خشک و تر کی آیتیں

رستے میں پڑتی ہیں

میں ان بنتی بگڑتی صورتوں کو پڑھتا جا تا ہوں

مناسب فاصلے پر

 ایک جھاڑی میں چھپا کوئی پرندہ

میری آہٹ پر چہکتا ہے

 سرشاخ کہن سالی

ابھی شاید

کوئی غنچہ مہکتا ہے

 

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے