fbpx
کہانی

: جنگل میں تنہا آدمی / تحریر : محمد جمیل اختر

 

’’یہ کھال پہن لو اور اِس پنجرے میں بیٹھ جاو‘‘
’’ یہ تو بھالو کی کھال ہے ‘‘
’’ تو اِس سے کیا فرق پڑتا ہے ، تم نے تو نوکری کرنی ہے ‘‘
’’ لیکن یہ بھالو؟‘‘
’’اچھا پھر یہ لومڑی کی کھال پہن لو ‘‘
’’ لومڑی بے حد مکار ہوتی ہے ، مجھے بالکل اچھی نہیں لگتی‘‘
’’گدھ بن سکتے ہو؟‘‘
’’ اوہ وہ حرام خور ، نہیں بالکل نہیں ‘‘
’’تم اگر کچھ کرتب دکھا سکتے ہو تو تمہیں شیر کی کھال بھی مل سکتی ہے اور تمہیں سرکس میں بھیجنے کے بارے سوچا جاسکتا ہے ‘‘
’’ لیکن مجھے شیر کے کرتب نہیں آتے ‘‘
’’ تمہارا کچھ نہیں ہوسکتا‘‘
’’ جناب ، جناب سنیے تو، کیا میں چڑیا گھر میں آدمی کے طور پر رہ سکتا ہوں ‘‘
’’ نہیں آدمی کی ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ‘

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے