fbpx
نظم

نظم : تقلُب / شاعر : نصیر احمد ناصر

تقلُب
نصیر احمد ناصر

مجھے کبھی مت لکھنا
ورنہ تمہاری انگلیوں سے محبت ٹپکنے لگے گی
اور تمہارے الفاظ
عاشقوں کی زبان اور چرواہوں کے گیت بن جائیں گے

مجھے کبھی مت سوچنا
ورنہ تمہارے خیالات
زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوبصورتیوں
اور بڑے بڑے آدرشوں میں الجھ جائیں گے
اور تمہارے اندر بغاوت پھوٹنے لگے گی

مجھے کبھی مت پڑھنا
ورنہ تمہارے بھیتر
کہانیاں اور نظمیں شور مچائیں گی
شاعر اور فلسفی جنم لینے لگیں گے
اور تمہاری زندگی
ممنوعہ کتاب بن جائے گی

One Comment

  1. مجھے کبھی مت پڑھنا
    ورنہ تمہارے بھیتر
    کہانیاں اور نظمیں شور مچائیں گی
    شاعر اور فلسفی جنم لینے لگیں گے
    اور تمہاری زندگی
    ممنوعہ کتاب بن جائے گی

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے