میرے ہاتھ مِری آنکھیں ہیں
نصیر احمد ناصر
میرے ہاتھ مِری آنکھیں ہیں
تم ان پر دھوپ اور چھاؤں کے
سارے منظر لکھ سکتے ہو
بینائی کا لمس بدن کے ہر موسم میں کِھلتا ہے
دیکھنے والے ہاتھ
کسی خوش قسمت کی جانب اٹھتے ہیں
دوست! انہیں بے توقیر نہیں کرتے،
تھام لیا کرتے ہیں!!
Follow Us