fbpx
نظم

مکمل بچھڑنے کے بعد /قرۃالعین شعیب 

مکمل بچھڑنے کے بعد
قرۃالعین شعیب

ہجر ادھورا ہے
مکمل بچھڑو
تاکہ میں تنہائی کے سمندر میں
غوطہ زن ہو کر
اپنی روح کو تلاشوں
خالی گلے میں سمفنی گونجے
بازگشت کی سمفنی
ڈوبتی ہوئی روح تڑپے
اور ایک قدیم راگ کی
بے سر سی کسی تال پر لپکے
اور میں سکون کی تلاش میں
رقص کرنے لگوں
اتنا کہ میری روح چھالوں سے بھر جائے
اور ایک لمس کی آرزو میں
میری زخمی روح
قریہ قریہ پھرے
خالی آسمان میں
میری آرزو کی صدا گونجے
ہوا میرے رازوں کی سرگوشی
ان کانوں میں کرے
جن میں سننے کی سکت نہ ہو
میں موسموں میں تمھیں تلاش کروں
جو مجھ میں ہنگامے برپا کرتے ہیں
ایک ایسی محبت
جسے میں نہیں جانتی
اسے پانے کے لیے
دریا بھر روؤں
جب تک محبت مجھے دوبارہ نہ مل جائے
تنہائی میں سکون تلاش کرتی
میں مکمل ہجر سے گزر جاؤں

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے