میں اپنے بہت سے ادھورےخطوط کو،
تنہائی سے آٹم پاٹم مکالموں کو،
اور بیزار زندگی کی دیمک لگی خودنوشت کو،
مکمل کرنے کے بعد
اپنے ہی ——
پرانے پتے پر بھیجوں گا!
جہاں پر
میری کھوئی ہوئی کمسنی،
جواں عمری کے تمام خواب،
میری ماں کے لمس کی کوری مَہک کے سوا
کوئی دوسرا نہیں رہتا۔
Follow Us