fbpx
غزل

جب شبِ غم میں ستارہ معتکف ہونے لگا (غزل )

شاعر: ڈاکٹر شفیق آصف

غزل

جب شبِ غم میں ستارہ معتکف ہونے لگا
پھر ہمارا خواب ہم پر منکشف ہونے لگا

اس سے بڑھ کر اور کیا دوں اپنے ہونے کا ثبوت
وہ بھی میری ذات کا اب معترف ہونے لگا

یوں بدلتے جا رہے ہیں جسم کی مٹی کے رنگ
رفتہ رفتہ میں بھی خود سے مختلف ہونے لگا

جھوٹ کہنے کی روایت پڑ گئی ایسی یہاں
ہر کوئی اپنے کہے سے منحرف ہونے لگا

آئنہ خانے میں جب سے جھانک کر دیکھا شفیق
جو بھی پوشیدہ تھا ، وہ بھی منکشف ہونے لگا

ڈاکٹر شفیق آصف

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے