fbpx
غزل

تمہارا عکس ہر ہر چیز پر ہے / ارشد ملک

غزل 

ارشد ملک 

گزر میرا اس اک تعویز پر ہے
تمہارا عکس ہر ہر چیز پر ہے

جیسے میں پھینک آیا تھا گلی میں
وہ دنیا پھر مری دہلیز پر ہے

قضا جو عشق پرکھوں سے ہوا تھا
وہ کفارہ بھی مجھ ناچیزپر ہے

کٹوتی ہو رہی ہے لمحہ لمحہ
تو کیا یہ زندگانی لیز پر ہے

تجھے مل کر یوں ارشد لگ رھا ہے
یہ دنیا بھی تری تجویز پر ہے

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے