fbpx
خبریں

ویتنام میں سب سے بڑے مالیاتی فراڈ مقدمے میں پراپرٹی ٹائیکون کو سزائے موت/ ویب ڈیسک

ویتنام میں سب سے بڑے مالیاتی فراڈ مقدمے میں ملوث رئیل اسٹیٹ ٹائیکون 67 سالہ ٹرونگ مائی لین کو سزائے موت سنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیل اسٹیٹ کمپنی تھین فاٹ کی مالک ٹرونگ مائی لین پر 12.5 بلین ڈالر کی دھوکہ دہی کا الزام ہے جو کہ ملک کی 2022 کی جی ڈی پی کا تقریباً 3 فیصد رہا۔

ٹرونگ مائی لین نے نے 2012 سے 2022 کے درمیان سیگون جوائنٹ اسٹاک کمرشل بینک کو غیر قانونی طور پر کنٹرول کیا تاکہ ہزاروں جعلی کمپنیوں کے ذریعے اور سرکاری افسران کو رشوت دے کر فنڈز کا استعمال کیا جا سکے۔

اکتوبر 2022 میں ٹرونگ مائی لین کی گرفتاری ویتنام میں جاری انسداد بدعنوانی مہم میں سب سے اعلیٰ پروفائل میں سے ایک تھی جو 2022 کے بعد سے تیز ہوئی۔

بلیزنگ فرنس مہم نے ویتنامی سیاست کی بلند ترین سطح کو چھوا۔ سابق صدر وو وان تھونگ نے مہم کے بعد مارچ میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

ٹرونگ مائی لین کو فیصلے کے خلاف 15 دن میں اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔ کیس میں گواہی کیلیے 27 سو افراد کو طلب کیا گیا تھا جبکہ مجموعی طور پر 200 وکلا مقدمے کا حصہ رہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے