fbpx
خبریں

پیٹرول اور ڈیزل والا پراٹھا ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا، ویڈیو وائرل/ اردو ورثہ

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل والا پراٹھا ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارت کے مشرقی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ میں ایک ڈھابہ ایسا بھی ہے جو پیٹرول اور ڈیزل پراٹھے بھی بناتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ڈھابے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل پراٹھے بنتے دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں آدمی دعویٰ کرتا ہے کہ اس پیٹرول ڈیزل پراٹھے کا ذائقہ کچوری جیسا ہے۔

ویڈیو میں ڈھابے کا باورچی فخریہ انداز میں بتاتا ہے کہ وہ سچ مچ پراٹھا بنانے میں پٹرول اور ڈیزل کا استعمال کرتا ہے۔ وہ ایک کین سے فیول توے پر انڈیلتا ہے اور ویڈیو بنانے والا بار بار اس سے پوچھتا ہے کہ کیا یہ واقعی پیٹرول ہے؟ جس پر باورچی کہتا ہے کہ بالکل یہ پیٹرول ہی ہے۔

ویڈیو میں باورچی پراٹھے کو پیٹرول میں اس قدر پکاتا ہے کہ اس کا رنگ سیاہ اور بھورا ہو جاتا ہے۔ جسے وہ پلیٹ میں ڈال کر ویڈیو بنانے والے شہری کی طرف بڑھا دیتا ہے اور اس کا ذائقہ چکھنے کو کہتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر لاکھوں بار دیکھی جاچکی ہے اور لوگ اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے