fbpx
خبریں

 اگلے چار روز تک طوفانی بارشیں اور ژالہ باری ہو گی/ اردو ورثہ

آج سے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے جمعے سے پیر تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 26 سے 29 اپریل تک جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ جن علاقوں میں بارشیں ہوں گی ان میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ منڈی بہاء الدین، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن، ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی کے مطابق محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر ومواصلات، لوکل گورنمنٹ، لائیو اسٹاک، محکمہ اطلاعات، واسا، پولیس اور سول ڈیفنس کو الرٹ جاری کر دیا ہے جب کہ انہوں نے پی ڈی ایم اے انتظامیہ کو بھی نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے