fbpx
خبریں

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے فیصلے پر طلال چوہدری کا ردعمل/ اردو ورثہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے پر ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو کچھ نہیں کہا جاتا، کیا ان کے لیے ملک میں کوئی الگ قانون ہے، 190 ملین کیس کی ضمانت میرے لیے خاص بات نہیں کیونکہ انہیں ہمیشہ فیور ملتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا پارلیمنٹ کو سوموٹو لینا چاہیے کیونکہ پارلیمنٹ سب سے بڑا ادارہ ہے، 62، 63 پر نااہلی کے فیصلے وہ کررہے جو ان پر پورا نہیں اترتے، عدلیہ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ صحیح اور غلط فیصلوں پر جزا اور سزا کا نظام سب سے پہلے عدلیہ میں ہونا چاہیے، انصاف کا نظام بہتر بنانے کے لیے عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز اپنے فیصلوں کے ذریعے بولتے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے بھی عدالت کو خط لکھا ہے، مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر سوالیہ نشان ہے، جو دباؤ نہیں برداشت کرسکتا وہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے