fbpx
خبریں

سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا/ اردو ورثہ

اسلام آباد : سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کو بڑھانا اور اقتصادی شراکت داری کومثبت تحریک دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد آج سے 16 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد میں سعودی وزیر پانی وزراعت ،وزیرصنعت اورمعدنی وسائل شامل ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے نائب وزیر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ بھی دورہ کریں گے جبکہ وزارت توانائی اورسعودی فنڈبرائےعمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران سعودی وفد کی صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا سے ملاقاتیں ہو گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وفد کی ایس ایف آئی سی کی ایپکس کمیٹی سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں تاہم دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کوبڑھانا اور اقتصادی شراکت داری کومثبت تحریک دینا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب ٓسے خطاب میں کہا تھا کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، ہمارے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد نے بھرپور پذیرائی کی۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے