fbpx
خبریں

ریچا چڈھا کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے متعلق اہم پیشگوئی/ ویب ڈیسک

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے نامور فلم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ’ہیرا منڈی‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران ریچا چڈھا نے سنجے لیلا بھنسالی کی تعریف کی اور ان کے وژن کو سراہا۔

ریچا چڈھا نے کہا کہ ویب سیریز میں عالمی سطح پر توجہ حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے کیونکہ اگر آپ گوگل پر بالی وڈ سے متعلق سرچ کریں تو جو پہلی چیز نظر آتی ہے وہ سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔

متعلقہ: فردین خان کی 14 سال بعد اسکرین پر واپسی؛ ’ہیرا منڈی‘ کے مزید 4 کرداروں کا اعلان

بالی وڈ اداکارہ نے پیشگوئی کی کہ مجھے لگتا ہے ’ہیرا منڈی‘ انڈیا کی طرف سے دنیا بھر کیلیے ’نارکوس‘ اور ’اسکویڈ گیم‘ کی طرح بہترین پیشکش ثابت ہوگی۔

’اسکویڈ گیم‘ کے بارے میں بات کریں تو یہ 2021 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی اور اس کی کہانی خطرناک کھیلوں کے گرد گھومتی ہے۔ اسی طرح ’نارکوس‘ میں گواڈالاجارا کارٹیل کے عروج کو بیان کیا گیا۔

تقریب میں سنجے لیلا بھنسالی پروجیکٹ کیلیے پُرجوش نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ’ہیرا منڈی‘ محبت، طاقت، آزادی اور خواتین کی جدوجہد کی کہانی ہے۔

متعلقہ: ’ہیرا منڈی‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

یکم مئی سے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ نظر آئیں گے۔

ہیرا منڈی مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے