fbpx
خبریں

ہماری فیمنزم صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے: رابعہ کلثوم/ ویب ڈیسک

لاہور: پاکستانی اداکارہ اور انفلوئنسر رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ ہماری فیمنزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہے۔

پاکستانی اداکارہ اور انفلوئنسر رابعہ کلثوم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیمنزم اور عورت مارچ سے متعلق گفتگو بھی کی۔

رابعہ کلثوم نے کہا کہ فیمنزم ایک اہم موضوع ہے لیکن جس طرح کے نعرے یہاں عورت مارچ میں لگائے جاتے ہیں اس سے خواتین کے خلاف تشدد مزید بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ پلے کارڈ پر لکھا ہوا کہ اپنا موزہ خود ڈھونڈو، اس طرح کی باتیں غلط طریقے سے آگے کی طرف جارہی ہیں، اگر ایک گاؤں کی خاتون یہ پلے کارڈ اٹھا لے تو اس کا شوہر اس پر  مزید تشدد کرے گا‘۔

رابعہ کلثوم نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے پلے کارڈز سے باہر آنا چاہیے، فیمنزم ایک بہت بڑا مقصد ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس کا مقصد ہی شروع سے ہی تبدیل کردیا ہے۔

پاکستانی فیمنزم پر تنقید کرتے ہوئے رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیمنزم کے تصور کو مردوں سے زیادہ عورتوں نے غلط سمجھا اور لوگوں کے سامنے پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیمنزم کو وسیع تناظر میں دیکھنا چاہئے یہ اسے خواتین کی تعلیم اور ان کی پیشہ ورانہ بہتری کیلئے استعمال ہونا چاہئے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے