fbpx
خبریں

صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کر دیا/ ویب ڈیسک

اسلام آباد: جسٹس مظاہر نقوی کو استعفیٰ نہ بچا سکا، سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت نے انھیں برطرف کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا، مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ رواں ماہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کرتے ہوئے اپنی رائے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف آئین کے آرٹیکل 206 کی شق (6) کے تحت 9 شکایات کا جائزہ لے کر انھیں مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا، جس کے باعث انھیں جج کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے