fbpx
خبریں

پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری یادگار بنانے کا فیصلہ/ اردو ورثہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی حلف برداری کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور صدر مملکت آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری جو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کے بلامقابلہ ایم این اے منتخب ہوئی تھیں وہ آج قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب کو یادگار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پی پی قیادت نے تمام ایم این ایز کو آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت کی ہدایت پر پارٹی کے تمام سینیٹرز، ایم پی ایز اور مرکزی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا فیصلہ کیا ہے جو وہاں آصفہ بھٹو کی آمد پر ان کا پُر تپاک استقبال کریں گے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے متعدد مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے ایم پی ایز بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جب کی پی پی سینیٹرز، ایم پی ایز اور رہنماؤں کو قومی اسمبلی کے پاسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ پی پی رہنما قومی اسمبلی کی مہمان گیلری میں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی ک اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں ہوگا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے