پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ گوہر علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر سے فتح حاصل کر لی ہے۔
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ گوہر علی خان نے میدان مار لیا ہے۔
ایڈووکیٹ گوہر علی خان نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا اور اے این پی کے عبدالرؤف کو بھاری مارجن سے شکست دی۔
یہ پڑھیں: الیکشن 2024 پاکستان: مکمل غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج
غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق گوہر علی ایڈووکیٹ نے ایک لاکھ 10 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار 30 ہزار 302 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
Comments
Follow Us