fbpx
خبریں

لیونارڈو ڈی کیپریو بارات لے کر آئے تو فوراً شادی کرلوں گی، مہوش حیات/ اردو ورثہ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ لیونارڈو ڈی کیپریو بارات لے کر آئے تو فوراً شادی کرلوں گی۔

اداکارہ مہوش حیات کا ماضی کا انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے کیریئر، شادی اور جیون ساتھی کی خوبیوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔

مہوش حئیات نے کہا کہ فی الحال شادی کے لیے تیار نہیں ہوں لیکن جب بھی شادی کروں گی تو شوبز سے عارضی طور پر دوری اختیار لوں گی۔

مہوش حیات نے کہا کہ اگر ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو میرے گھر بارات لیکر آئیں گے تو میں فوراَ شادی کرلوں گی کیونکہ میں ان پر فِدا ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے لہٰذا میں جب بھی شادی کروں گی تو کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی تاکہ میں اپنی ازدواجی زندگی کو زیادہ وقت دے سکوں۔

انہوں نے کہا کہ مرد مجھ سے ڈرتے ہیں آج تک کسی بھی مرد نے میرے ساتھ سنجیدگی سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش نہیں کی، مردوں کو لگتا ہے کہ میں بہت غصے والی ہوں اسی وجہ سے وہ مجھ سے دور رہتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرا شوہر مالی طور پر مستحکم ہو، وہ مجھ سے زیادہ  پیسہ کماتا ہوں تاکہ وہ میرے تمام خرچے باآسانی برداشت کرسکے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے