مردان کے علاقے شیرگڑھ میں سسر نے گھریلو تنازع پر اپنی بہو اور شیر خوار پوتے کو قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے فائرنگ کر کے مقتولہ اور اس کے شیر خوار بچے کو قتل کیا، دہرے قتل کی واردات زبانی تکرار کے نتیجے میں پیش آئی ہے۔
پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
جنوری میں خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں گھریلوں ناچاقی پر سفاک سسر نے فائرنگ کر کے بہو اور کم سن پوتی کو قتل کیا تھا۔
ملزم لیاقت واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری رہی۔ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا تھا۔
Comments
Follow Us