fbpx
خبریں

دورہ پاکستان چھوڑنے والے کیوی کرکٹرز کیساتھ آئی پی ایل میں کیا سلوک ہورہا ہے؟/ ویب ڈیسک

آئی پی ایل کے لیے دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے نیوزی لینڈ کے اکثر کرکٹرز کو بھارتی فرنچائز لیگ میں کھیلنے کا موقع نہیں دے رہے۔

اس وقت انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ بننے والے کیوی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، نیوزی لینڈ کے کرکٹرز اس سیزن میں اچھے آغاز کے لیے میچز کے منتظر ہیں تاہم انھیں فرنچائز کی جانب سے کھلایا ہی نہیں جارہا۔

انڈین پریمیئر لیگ میں نیوزی لینڈ کے 9 کرکٹرز نے معاہدے کررکھے ہیں لیکن اب تک صرف 4 کرکٹرز کو میچز کھیلنے کا موقع فراہم کی گیا جبکہ باقیوں نے بینچ پر بیٹھ کر مقابلے دیکھے۔

لیگ میں ایک ٹیم 4 غیر ملکی پلیئرز کو پلیئنگ الیون کا حصہ بناسکتی ہے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون کا حصہ بننانے کے لیے کم کم ہی چنا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے میڈیا نے ملکی کرکٹر کے حوالے سے بتایا کہ کیوی کرکٹرز پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ کین ولیمسن تین میچز میں باہر بیٹھے رہے جبکہ دو میچز میں موقع ملنے پر انھوں نے 27 رنز بنائے۔ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے راچن رویندرا نے 5 میچز میں 112 رنز اسکور کیے ہیں، نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے پلیئر ڈیرل میچل نے 5 مقابلوں میں 118 رنز جوڑے ہیں۔

آئی پی ایل میں میچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے