اسرائیل رفح کے انخلاء کے لیے 40,000 خیمے خرید رہا ہے۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اسرائیل رفح سے فلسطینیوں کے انخلاء کی تیاری کے لیے 40,000 خیمے خرید رہا ہے۔
اسرائیلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیمے جنوبی غزہ شہر میں متوقع آپریشن کی تیاریوں کا حصہ تھے۔
اسرائیل کہہ چکا ہے کہ اس کے پاس رفح حملے سے پہلے شہریوں کو نکالنے کا منصوبہ ہے اور وزارت دفاع نے خیموں کے سپلائی کرنے کے لیے ایک ٹینڈر شائع کیا۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ رفح حماس کا آخری گڑھ ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ شہر میں زمینی فوج بھیجے گا لیکن امریکا سمیت عالمی برادری نے اس حملے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہاں پناہ لینے والے دس لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی شہریوں کے لیے تباہ کن ہوگا۔
Comments
Follow Us