fbpx
خبریں

آئرلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف/ اردو ورثہ

ڈبلن: میزبان آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا۔

آئرلینڈ نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ لورکان ٹکر 51 اور ہیری ٹیکٹر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ گیرتھ ڈیلا نے 28 اور کرٹس کیمفر نے 22 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 اوورز میں 49 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عباس آفریدی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، محمد عامراور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبلہ پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیتنے کے بعد میدان سنبھالنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم نے دوسرے ٹی ٹویئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

آل راؤنڈر شاداب خان کی جگہ محمدعامر کی واپسی ہوئی ہے۔ بابر اعظم کے علاوہ صائم ایوب، محمدرضوان اور فخر زمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

وکٹ کیپر اعظم خان، افتخاراحمد، عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ نسیم شاہ، عباس آفریدی کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کی ٹیم نے حیران کن طور پر پاکستان کی فل اسٹرینتھ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے