خبریں
عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی/ ویب ڈیسک

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔
آل راؤنڈر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے ٹی 20 فارمیٹ میں دستیاب ہوں، فیصلہ ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھ کر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عماد وسیم نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سے واپسی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، پی سی بی آفیشل سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپسی کے فیصلے پر غور کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔