fbpx
خبریں

جنوبی افریقا کا عالمی عدالت سے رفح آپریشن روکنے اور اسرائیل کو نکالنے کا مطالبہ/ اردو ورثہ

جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کو رفح آپریشن روکنے اور فوری طور پر انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقا کی درخواست پر سماعت ہوئی تو جنوبی افریقی وکلا نے دلائل دیے کہ غزہ کےجنوبی صوبےرفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہے عالمی عدالت انصاف رفح سے فوری انخلا کاحکم دے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے جنوبی افریقہ نسل کشی روکنے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں آیا ہے کیونکہ اسرائیل نے فلسطین کو دنیا کے نقشے سے ہی مٹا دیا ہے حیران ہیں دنیا اب تک اسرائیل کوروکنےکیلئےکچھ بھی نہیں کر سکی۔

عدالت کو یاد دلایا گیا کہ عالمی عدالت نے اسرائیل کو روکنے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا لیکن اسرائیل نے جان بوجھ کر عالمی عدالت کےفیصلوں کی خلاف ورزی کی۔

جنوبی افریقی سفیر نے کہا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے جنوبی افریقہ فلسطینی عوام کےحقوق اور تحفظ کو سنجیدہ لیتا ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے