fbpx
خبریں

لندن کے شاہی محل کے باہر بے لگام فوجی گھوڑوں نے دہشت پھیلادی، ویڈیو وائرل/ اردو ورثہ

لندن : برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی رہائش گاہ کے باہر صورتحال اس وقت گھمبیر ہوگئی جب بادشاہ کی سیکیورٹی پر مامور فوج کے گھوڑے بدک کر اہم شاہراہ پر دوڑنے لگے۔

بادشاہ چارلس سوئم کی رہائش گاہ کے قریب مشقوں میں مصروف متعدد فوجی گھوڑوں نے اپنے سواروں کے بغیر ہی شہر کا رخ کرلیا اور بکنگھم پیلس روڈ پر سرپٹ دوڑنے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلیس کے قریب ایک فوجی کیمپ میں گھوڑے معمول کی مشقوں میں مصروف تھے کہ اچانک شور کی آواز سن کر متعدد گھوڑے بدک گئے اور بے قابو ہوکر اندھا دھند بھاگنے لگے۔

سواروں کے بغیر دوڑتے ان بے لگام گھوڑوں نے لندن کی سڑکوں پر افراتفری مچادی،ان گھوڑوں کو شہر کی سڑکوں پر دوڑتے دیکھ کر لوگ بھی خوفزدہ ہوگئے۔

صبح کے اوقات میں لندن کی سڑکوں پر رش دیکھ کر گھوڑے مزید خوفزدہ ہوگئے اور تیز رفتاری سے دوڑتے ہوئے 4 افراد کو زخمی کردیا۔

اس دوران ایک ایک گھوڑا خون میں لت پت بھی دکھائی دیا جب اس نے بھاگتے ہوئے ایک مسافر بس سمیت متعدد گاڑیوں کو ٹکر ماری، ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔

اس غیر متوقع صورتحال کے باعث بکنگھم پیلس روڈ کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے اور وکٹوریہ بس اسٹیشن بھی بند کر دیا گیا۔

بعد ازاں ترجمان نے بیان جاری کیا کہ تمام گھوڑوں کو 2 گھنٹے بعد قابو کرلیا گیا تھا، واقعہ میں کئی فوجی اہلکار اور گھوڑے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

 

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے