fbpx
خبریں

ہرنائی میں کوئلے کی کان سے8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی/ ویب ڈیسک

کوئٹہ : ہرنائی میں کوئلے کی کان سے آٹھ کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ آٹھ کان کنوں ریسکیو کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا ، جس کے باعث کان بیٹھ گئی اور اس میں موجود 18 کان کن پھنس گئے۔

ہرنائی کی کوئلہ کان میں پھنسے 18کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن شروع کیا گیا، اب تک کوئلے کی کان سے آٹھ کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

چیف مائنزانسپکٹر نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران آٹھ کان کنوں کو زندہ نکالا گیا ، ریسکیوکیے گئے کان کنوں کی حالت خطرے سےباہر ہے تاہم کان میں پھنسے دیگر کان کنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زردآلوکوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کےبعد دس کان کن پھنس گئے تھے، جن کی مدد کے لیے جانے والے آٹھ مزید کان کن بھی پھنس گئے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کےمطابق ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے کان کنوں کونکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے، آپریشن میں دو ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کان کنوں کے کان میں پھنسنے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اےاورضلعی انتظامیہ ریسکیوآپریشن تیزکریں اور کان کنوں کو بحفاظت ریسکیو کرنے کیلئے تمام وسائل بروئےکارلائےجائیں۔

سرفرازبگٹی نے واضح کیا کہ ریسکیوآپریشن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے