fbpx
خبریں

گوادر: کوارٹرز میں سوئے7 افراد کو دہشتگردوں نے قتل کردیا/ اردو ورثہ

گوادر: سربند میں فش ہاربرجیٹی کے قریب رہائشی کوارٹرز پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کوارٹرز میں سوئے 7 افراد کو دہشتگردوں نے بے رحمی سے قتل کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشیں اور ایک زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد اور زخمی شخص کا تعلق خانیوال سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جی پی اے کمپلیکس گوادر پر سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 8 دہشتگردوں کے ایک گروہ نے گوادر پورٹ اتھارٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشتگرد مارے گئے جن سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا تھا، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے فورسز کے 2 اہلکار وں نے جام شہادت بھی نوش کیا تھا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے