fbpx
خبریں

حکومت کے اخراجات اس کی آمدنی سے دُگنا، رپورٹ/ اردو ورثہ

رواں مالی سال حکومت کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق آمدن کے مقابلے اخراجات تقریباً دگنا ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے رواں مالی سال حکومت کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی آمدن 5 ہزار 313 ارب جب کہ اس کے مقابلے میں اخراجات 9 ہزار 651 ارب سے تجاوز کر گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرضوں پر سود کی مد میں 5517 ارب روپے خرچ ہوئے۔ ایف بی آر نے 9 ماہ میں 6 ہزار 711 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جب کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو 3815 ارب روپے منتقل ہوئے۔ جولائی تا مارچ نان ٹیکس ریونیو 2516 ارب روپے ریکارڈ کیے گئے۔

پٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے ریکارڈ 719 ارب 59 کروڑ روپے وصول کیے گئے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 357 ارب زیادہ پٹرولیم لیوی صارفین سے وصول کی گئی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے جاری اخراجات 9 ہزار 201 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔ دفاع پر 1222 ارب، ترقیاتی منصوبوں پر 454 ارب روپے خرچ ہوئے۔

اس کے علاوہ سبسڈیز پر 473 ارب، پنشن کی ادائیگی پر 611 ارب سے زیادہ خرچ ہوئے۔ حکومت کے سول امور چلانے پر 9 ماہ میں 518 ارب روپے کے اخراجات آئے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے