fbpx
خبریں

’کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو ڈیوائس سے مانیٹر کیا جائے گا‘/ اردو ورثہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے قومی کرکٹرز کی فٹنس کو ڈیوائس سے مانیٹر کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کچھ کھلاڑی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے جا رہے ہیں انہیں ڈیوائسز دیں گے اس سے پتہ چلے گا کہ وہ ہفتے میں کتنے اوور کھیل رہے اور ان کا فٹنس معیار کیا ہے۔

اظہر محمود نے کہا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کو آسٹریلیا اور بھارت کے مقابلے میں لانا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں کم از کم 190 رنز کا ٹارگٹ رکھنا ہوگا، کل کے میچ میں بھی ہمیں 200 رنز کرنے چاہیے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں ان سے سیکھیں گے۔

اسسٹنٹ کوچ نے کہا ہمارے پاس ٹیلنٹ کی نہیں بلکہ رہنمائی کی کمی ہے۔ میرا مقصد ایک ہے کہ پاکستان ٹیم کو کس طرح اوپر لے کر جائیں۔ دیکھنا ہے کس میتھڈ کی کرکٹ کھیلی جا رہی ہے اور کیا پلان کر سکتے ہیں۔

احسان اللہ کی انجری میں‌ قصور کس کا؟ چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان

ان کا کہنا تھا کہ کاکول کی ٹریننگ فزیکل فٹنس کی ٹریننگ تھی۔ کھلاڑیوں کو انجریز کرکٹ کھیلنے کے دوران ہوئیں۔ اگر وہ زخمی ہوتے تو انہیں پہلے میچ میں ہی نہ کھلاتے۔ اعظم خان بھی نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے