fbpx
خبریں

گورنر سندھ کو ہٹانے کے سوال پر مراد علی شاہ نے کیا کہا؟/ اردو ورثہ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ کو ہٹانے کے سوال کا جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سوال کیا گیا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی اطلاعات ہیں اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر ایسی باتیں نہیں کی جاتیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر سندھ کے رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کا ہے ہمارا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں سندھ کابینہ کے وزرا کی تقریب حلف برداری ہوئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔

وزرا کا حلف اٹھانے والوں میں شاہد سلام تھہیم، جام اکرام، محمد علی ملکانی، مخدوم محبوب الزماں، شاہینہ شیر، دوست علی راہموں، طارق تالپور شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں کامران ٹیسوری کے علاؤہ گورنر شپ کے لیے کوئی نام زیر غور نہیں ، جب نام زیر غور نہیں تو وفاق کو کوئی نام گورنر شپ کے لیے دینے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اتحادی ہے اور مشاورت کے بغیر تبدیلی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔

خیال رہے سابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر گورنر سندھ کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز نے تصدیق کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا تھا کہ لوگ مبارک باد دے رہے ہیں لیکن باضابطہ طور پر مجھے آگاہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ گورنر سندھ کے لیے خوشبخت شجاعت سمیت دیگر نام بھی زیر غور ہیں لیکن جسٹس (ر) مقبول باقر گورنر کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے