fbpx
خبریں

بچوں کو پڑھانے کا منفرد انداز، استاد نے دل جیت لیے/ اردو ورثہ

بچوں کو پڑھانے کیلیے والدین بہت سے جتن کرتے ہیں جس میں اسکول، ٹیوشن اور مدرسے میں داخل کرانا بھی شامل ہے لیکن ان کو سبق ذہن نشین کرانے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن صوبہ سندھ کے شہر عمر کوٹ کے ایک استاد نے ڈرائنگ کے ذریعے بچوں کو پڑھانے کا منفرد طریقہ اختیار کرکے سب کے دل جیت لیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں عمرکوٹ تھر پارکر منو مالھی اسکول کے استاد کشور کمار نے اپنے کارنامے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

مایہ ناز ہونہار استاد کشور کمار نے بتایا کہ بچوں کو کتابوں سے پڑھایا جائے تو وہ خاص دلچسپی نہیں لیتے اور بور ہوجاتے ہیں۔

یہ دیکھتے ہوئے میں نے اپنے آرٹ کی مدد سے بلیک بورڈ پر مختلف تصاویر بنا کر ان کو سکھایا تو اس کا بہت اچھا نتیجہ سامنے آیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری ڈرائنگ بہت اچھی ہے اور میں تقریباً 20 منٹ میں ایک مکمل تصویر بنا لیتا ہوں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے