fbpx
خبریں

بلوچستان حکومت حب حادثے کی تحقیقات ضرور کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ/ ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حب حادثے کے زخمیوں کو علاج کی تمام سہولتیں فراہم کریں گے بلوچستان حکومت اس حادثے کی تحقیقات ضرور کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچ کر حب حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور متاثرین کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر اسپتال کے ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کو زخمیوں کے علاج پر بریفنگ دی جب کہ مراد علی شاہ نے واضح کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے جب کہ ایک زخمی کے لیے فوری خون کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ٹراما سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حب حادثہ کیسے ہوا تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں لیکن بلوچستان حکومت اس حادثے کی تحقیقات ضرور کرے گی، پوری کوشش ہوگی کہ حادثے کے جاں بحق افراد کے جنازے میں شرکت کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 52 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے 40 کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کے سروں پر چوٹیں آئی ہیں جب کہ اس حادثے کے دو بچے بھی زیر علاج ہیں جب کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مزید زخمی بھی ٹراما سینٹر آ سکتے ہیں۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے