fbpx
خبریں

بابر اعظم نے ایک ہی جست میں کئی نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا/ اردو ورثہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک ہی جست میں کئی نامور ملکی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ بنا ڈالا۔

قومی کپتان بابر اعظم جن پر ناقدین سلو اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرنے کا الزام لگاتے آئے ہیں۔ گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انہوں نے نہ صرف اس تاثر کی نفی کر دی بلکہ ایک ہی جست میں کئی نامور ملکی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ بنا ڈالا۔

آئرلینڈ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے 42 گیندوں پر 75 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 178.57 رہا اور یہ اننگ پانچ چھکوں اور چھے چوکوں سے سجی ہوئی تھی۔

تاہم قومی کپتان نے اس میچ میں جو ملکی اعزاز اپنے نام کر کے کئی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا وہ ایک ہی اوورز میں 25 رنز بنا کر قائم کیا۔

بابر اعظم نے آئرش بالر بین وائٹ کے ایک اوور میں 25 رنز بنائے جن میں چار چھکے بھی شامل تھے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

پاکستانی بولرز کی خراب فارم ٹی 20 ورلڈ کپ میں خطرے کی گھنٹی

یوں بابر اعظم نے ایک ہی جست میں محمد رضوان، آصف علی، عامر جمال اور خوشدل خان کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ایک اوور میں زیادہ سے زیادہ 24 رنز بنا رکھے تھے۔

اس سے قبل ایک اوورز میں چار مواقعوں پر پاکستانی بلے بازوں نے 24 رنز سمیٹے تھے۔

آصف علی بمقابلہ افغانستان 2021 میں 24 رنز

 عامر جمال بمقابلہ ہانگ کانگ 2023 میں 24 رنز

 خوشدل شاہ بمقابلہ ہانگ کانگ 2022 میں 24 رنز

 رضوان بمقابلہ نمیبیا 2021 میں 24 رنز

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے