قومی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کوریا کو 0-4 سے آؤٹ کلاس کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی، قومی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی ٹیم کو بالکل بے بس کردیا اور 4 گولوں کے مارجن سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے حنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفرعلی اور سفیان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ حنان شاہد نےمیچ شروع ہونے کے تیسرے منٹ میں ہی گیند کو جال کی راہ دکھادی تھی۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ میں شاندار دفاع کا بھی مظاہرہ کی اور حریف ٹیم کوئی گول کرنے کا موقع نہ دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے اپنے ابتدائی میچ میں بھی ملائیشیا کو 4-5 سےشکست دی تھی۔
Comments
Follow Us