fbpx
خبریں

وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کی صورتحال کو نوٹس لے لیا/ اردو ورثہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ایکشن کمیٹی سے فوری رابطے کی ہدایت کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات اور پُرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے۔

شہباز شریف نے خبردار کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا برداشت نہیں کیا جائے گا، ایسے حالات میں کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے بات کی ہے، تمام جماعتیں مطالبات کے حل کیلیے پُرامن راستہ اختیار کریں، امید ہے بہترین کوششوں سے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر حکومت کو مظاہرین پر تشدد سے روک دیا ہے اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کو شام 7 بجے ملاقات کیلیے طلب کیا ہے۔

آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کیلیے عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا آج تیسرا دن ہے۔

گزشتہ روز اسلام گڑھ میں عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں تصادم کے دوران نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے سب انسپکٹر عدنان قریشی جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے