fbpx
خبریں

الو ارجن کی پشپا 2 کے ٹیزر نے نیا ریکارڈ قائم کردیا/ ویب ڈیسک

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار الو ارجن کی فلم ’پشپا 2‘ کے ٹیزر نے یوٹیوب پر نئے ریکارڈ قائم کردیے۔

تامل فلم انڈسٹری معروف اداکار الو ارجن اور رشمیکا مندانہ کی فلم پشپا کے سیکوئل پشپا 2 نے ریلیز سے قبل ہی یوٹیوب پر پرانے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

پشپا 2 کا ٹیزر ریلیز کے ساتھ ہی یوٹیوب پر نمبر ون ٹرینڈ بن گیا جبکہ فلم کے ٹیزر کو اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

سال 2021 میں الو ارجن اور رشمیکا مندانہ کی فلم پشپا دا رائز ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے پوری دنیا سے پذیرائی حاصل کی تھی۔

پشپا کی کامیابی کے بعد فلم میکرز نے پشپا 2 دی رول کے نام سے سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا اور رواں سال15 اگست میں فلم سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments




Source link

رائے دیں

Back to top button
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے