fbpx
خبریں

نان اور روٹی کی نئی قیمتوں پر اتفاق، عدالت کا گرفتار رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم/ اردو ورثہ

اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی قیمتوں پر اتفاق رائے کے بعد عدالت نے اس معاملے پر گرفتار نان بائی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نان اور روٹی کی نئی قیمتوں پر ضلع انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں اتفاق رائے کے بعد عدالت میں اس حوالے سے دائر درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

ضلع انتظامیہ کے نمائندے اور سرکاری وکیل نے نئی قیمتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا اور بتایا کہ اسلام آباد کے شہری علاوںمیں روٹی 18 روپے اور نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں روٹی کی قیمت 16 اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی ہے۔

عدالت نے نان اور روٹی کی نئی قیمتیں اتفاق رائے سے طے ہونے کو خوش آئند قرار دیا اور ساتھ کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے گرفتار افراد کو فوری رہا اور سیل کیے گئے تندوروں کو بحال کرنے کے احکامات دیے۔

وکیل درخواست گزار  نے کہا  کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلع انتظامیہ سے مذاکرات ہو گئے تھے۔ متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی حکم پر ہمارے ضلع انتظامیہ سے مذاکرات ہو گئے تھے۔ متفقہ قیمتوں کے تعین کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی اور عدالت نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے