fbpx
خبریں

گلوکارہ افشاں احمد نے پہلی بار نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا/ ویب ڈیسک

دوستی ایسا ناتا اور میرے بچپن کے دن جیسے یادگار گیت گانے والی معروف گلوکارہ افشاں احمد نے پہلی بار ٹی وی اسکرین پر اپنی نجی زندگی سے متعلق اہم بات بتادی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں گلوکارہ افشاں احمد نے شرکت کی اور ناظرین کو اپنی پہلی شادی اور ان کی ناکامی سے متعلق بتایا۔

ویسے تو پی ٹی وی نے اداکاری، ہدایت کاری، تحریر اور گلوکاری کے شعبوں میں بہت سے لیجنڈز پیدا کیے ہیں جن میں سے ایک افشاں احمد بھی ہیں جو بطور چائلڈ آرٹسٹ پی ٹی وی پر جلوہ افروز ہوئیں اور دیکھتے دیکھتے لوگوں کے دلوں میں گھر کرگئیں۔

افشاں احمد نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی کے بارے میں اسکرین پر بات کرنا نہیں تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی سابقہ شوہر سے میرے دو بچے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں میں نے دوسری شادی کی میرے شوہر ایک بہت اچھے انسان ہیں اور ہم گزشتہ 13 سال سے ساتھ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب میں ٹی وی کام کیا کرتی تھیں اس زمانے میں لوگ شوبز میں کام کرنے والوں خصوصاً خواتین کے بارے میں ہمیشہ شکوک و شبہات کا شکار رہتے تھے اور انہیں اچھا نہیں سمجھتے تھے۔

افشاں احمد نے یہ بھی بتایا کہ میں نے ہمیشہ اپنے گھر کے کام کو ترجیح دی ہے، انہوں نے کہا کہ شوبز میرا ذریعہ معاش نہیں میں ایک اسکول چلاتی تھی اور یہی میرا کا مستقل پیشہ رہا ہے۔ میں اپنے گھر کے کام خود کرتی ہوں خود کھانا پکاتی ہے اور گھر کی تزئین و آرائش بھی خود ہی کرتی ہوں۔

 

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے