fbpx
خبریں

جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ/ اردو ورثہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمات کو صدارتی انتخابی مہم سے روکنے کی سازش قرار دیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

ٹرمپ کی حمایت میں ریپبلکن پارٹی بھی کھل کر سامنے آگئی، پہلی بار ریپبلکن سینیٹر اور ارکان کانگریس نے عدالت کے باہر ٹرمپ سے اظہار یکجہتی کیا۔

ریپبلکن سینیٹر اور ارکان کانگریس نے ہش منی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرمناک ٹرائل کیخلاف ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہیں، سابق صدر کا احترام نہیں کیا گیا، عوام الیکشن میں جواب دینگے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ پرالیکشن فراڈ، دستاویزات چھپانے سمیت 34 الزامات میں فردجرم عائد ہوچکی ہے، ٹرمپ کو عوامی سروے میں صدر بائیڈن پر بدستور سبقت حاصل ہے۔

دوسری جانب الیکشن سے قبل سابق امریکی صدر نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں، ٹرمپ سے جنسی تعلق کے حوالے سے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز نے عدالت میں تصدیق کردی ہے۔

جج نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے عدالتی کارروائی بے بنیاد قرار دینے کی درخواست مسترد کردی اور اداکارہ کو پورا واقعہ بتانے کی اجازت دی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے اسٹارمی ڈینئلز کو ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دیے تھے کہ وہ جنسی تعلق پر خاموشی اختیار کئے رکھے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے