پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران 12 کارکنان قتل کیے گئے اور کئی زخمی ہیں۔
پشاور میں جمعے کو نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ’جان سے جانے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوا رہا ہے تام فی الحال 12 کارکنوں کی اموات کی مکمل تفصیل موجود ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت حقائق کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی ہے جو سچ سامنے لا رہے ہیں انہیں پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔‘
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کا بیان ہے کہ ایک گولی بھی نہیں چلی لیکن ثبوت اور ویڈیو موجود ہے کہ کتنی گولیاں ماری گئیں، 12 لوگ موقع پر ہی شہید ہوئے جن میں سے سات کا تعلق خیبرپختونخوا، دو کا تعلق بلوچستان سے ہے، پنجاب، آزادکشمیر اور اسلام آباد کا ایک ایک کارکن بھی 26 نومبر کو جان سے گیا۔
شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا کہ ’حکومت نے پولی کلینک پر دباؤ ڈالا اور لسٹوں کو غائب کیا، لواحقین کو لاش نہیں دی گئی، ہمارے بہت سے لوگ جو لاپتا ہیں، وہ ان کے پاس ہیں، زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، اعداد و شمارجمع کیے جا رہے ہیں، میڈیا سے شیئر کریں گے۔‘
یہ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔