fbpx
خبریں

انڈونیشیا: انجن میں آگ لگنے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ/ اردو ورثہ

انڈونیشیا کی قومی ایئرلائنز کے ایک مسافر طیارے کو فضا میں بلند ہونے کے کچھ ہی دیر بعد انجن میں آگ لگنے کے سبب ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

’گروڈا انڈونیشیا‘ نامی ایئرلائن کے طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 468 مسافر سوار تھے جسے بدھ کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب یہ انڈونیشیا کے شہر مکاسر سے سعودی عرب کے شہر مدینہ کے لیے روانہ ہوا۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ بوئنگ  747 طیارے کو ایک انجن میں آگ دکھائی دینے کے بعد فوری طور پر واپس ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہنگامی لینڈنگ کے بعد حج کے لیے جانے والے تمام 450 مسافروں اور عملے کے 18 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا اور اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

ہوائی حادثوں کے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی فرم JACDEC کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ طیارے کے ٹیک آف کے فوراً بعد ہی انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔

گروڈا کے صدر اور ڈائریکٹر عرفان سیٹیا پترا نے ایک بیان میں کہا: ’یہ (ہنگامی لینڈنگ کا) فیصلہ انجن کے مسائل کو دیکھتے ہوئے پائلٹ ان کمانڈ کی طرف سے ٹیک آف کے فوراً بعد کیا گیا کیوں کہ ایک انجن میں آگ کی چنگاریاں دیکھنے کے بعد مزید جانچ کی ضرورت تھی۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے کیونکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلائٹ کے مسافروں کو بعد میں اسی دن ایک متبادل پرواز میں سوار ہونے سے پہلے مفت رہائش فراہم کی گئی تھی۔

یہ انڈونیشیا میں طیاروں میں فنی خرابی کا تازہ ترین واقعہ تھا جس کی بدنام زمانہ ائیرلائنز پر 2007 سے امریکہ اور یورپی یونین نے اپنے ممالک میں پرواز کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ امریکہ کی طرف سے یہ پابندی 2016 میں اور یورپی یونین نے 2018 میں ہٹا دی تھی۔

ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق 1945 کے بعد سے مشرق بعید کے اس ملک میں 106 سویلین ایئر لائن حادثات ریکارڈ کیے گئے جن میں 2,305 افراد مارے جا چکے ہیں۔

رواں سال 25 جنوری کو انڈونیشیا ہی کی ایئر لائن ’باٹک ایئر‘ کی پرواز کے دو پائلٹ مبینہ طور پر کاک پٹ میں 28 منٹ تک سوتے رہے جس کے نتیجے میں سولاویسی سے جکارتہ جانے والی پرواز 153 مسافروں کے ساتھ اپنے راستے سے بھٹک گئی تھی۔

2021 میں انڈونیشیا ہی کی ایک اور ایئر لائن ’شری وجایا ایئر‘کا ایک مسافر طیارہ ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد بحیرہ جاوا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں 62 مسافر اور عملے کے ارکان مارے گئے تھے۔




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے