fbpx
خبریں

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کا اعلان/ اردو ورثہ

حکومت پاکستان نے مئی کے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کی رات جاری ہونے والی وزارت خزانہ کی پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول کی قیمت 15.39 روپے کم ہو کر 273.10 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 281.96 سے کم ہو کر 274.08 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ یہ کمی 7.88 روپے ہے۔

مٹی کے تیل میں 9.86 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت 183.34 روپے فی لیٹر ہو گی۔

لائٹ سپیڈ آئل میں بھی 7.54 روپے کی کمی لائی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے اور آئل اینڈ گیس ریگلویٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان کو مدنظر رکھ کر نئی قیمتیں طے کی ہیں۔
مئی کی ابتدا میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.42 روپے کی کمی کی تھی۔

یوں اس مہینے میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 20 روپے اور ڈیزل میں تقریباً 15 روپے کی کمی ہوئی۔

 




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے