fbpx
خبریں

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کا فیصل مسجد میں عید الفطر کا خطبہ/ nida.hussain

پاکستان میں عید الفطر بدھ کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جبکہ اس پر مسرت موقعے پر وزیر اعظم اور صدرِ پاکستان نے قوم کو مبارک باد پیش کی۔

دوسری جانب ملک بھر میں نماز عید الفطر کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہوا جہاں نماز کی ادائیگی کے بعد رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے خطبہ عیدالفطر دیا۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر مسجد الحرام اور  مسجد نبویﷺ میں بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔

طویل عرصے بعد امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت یورپ میں مسلمان عیدالفطر منا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

ادھربھارت اور بنگلادیش میں چاند نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے بھارت اور بنگلادیش میں عید جمعرات کو ہو گی۔ عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی یکجہتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو اپنے عید الفطر کے پیغام میں پوری دنیا کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غاصب قوتوں کے ہاتھوں ظلم و جبر کا شکار ہونے والے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

وزیر اعظم نے بدھ کو جاری ایک بیان میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میں اپنی پوری قوم سے یہ اپیل کروں گا کہ مہنگائی اور ملکی معاشی حالات کے پیشِ نظر، صاحبِ ثروت لوگ اپنے اردگرد موجود ایسے لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شامل کریں جو معاشی طور پر کمزور ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ عید معاشرے میں اپنے معاشی طور پر کمزور بہن بھائیوں کی خوشیاں دوبالا کرنے میں مدد کرنے کا نام ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عید کے اس موقعے پر ہم مٹی کے اُن بیٹوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کی امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نزانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔

’ہم اس موقعے پر اپنے ان بہادر سپوتوں کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہر قسم کے جغرافیائی و موسمی حالات کی پرواہ کیے بغیر خوشی کے اس موقعے پر اپنے پیاروں سے دور سرحدوں کی حفاظت، ملکی امن و امان اور دنیا بھر میں امن مشنز میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وطن کے یہ بہادر بیٹے اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مجھ سمیت پوری قوم کے احترام اور عقیدت کے جذبات ہیں۔‘

صدر آصف علی زرداری نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوشی کے موقعے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نہیں بھولنا چاہیے، جبکہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔

آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، افغانستان، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ برطانیہ سمیت یورپی ممالک، امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید منائی جائے گی۔




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے