fbpx
خبریں

کوالالمپور کے ہوٹل سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کا ممکنہ ایجنٹ گرفتار: ملائیشین پولیس/ bilal.mazhar

ملائیشیا کی پولیس نے جمعے کو کہا کہ دارالحکومت کوالالمپور کے جلان امپانگ روڈ پر واقع ہوٹل سے ایک اسرائیلی شہری کو گرفتارکر لیا گیا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ اسرائیل کے خفیہ ادارے کا ایجنٹ ہے۔

ملائیشین اخبار دا سٹار نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی شہری کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ملک میں سکیورٹی کی سطح بڑھا دی۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس سری رضاالدین حسین نے کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم اسرائیل کے خفیہ ادارے کا ایجنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’فلسطین اسرائیل صورت حال کے پیش نظر ہمیں سلامتی کے معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔‘

مذکورہ اسرائیلی شخص کو پولیس نے 27 مارچ کو بکت امان اور کوالالمپور سی آئی ڈی کی ٹیم نے گرفتار کیا۔

رضاالدین کے مطابق: ’ہم ان کی بات کو تسلیم نہیں کر رہے اور نہ ہی اس امکان کو مسترد کرتے ہیں کہ ان کا کوئی اور ایجنڈا ہو۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی تحقیقات اس امکان پر مرکوز ہے کہ مشتبہ شخص اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنٹ ہے۔

ملائیشیا کے سرکاری خبررساں ادارے برنامہ کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سری رضا الدین حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ 36 سالہ ملزم فرانسیسی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات سے 12 مارچ کو ملائیشیا میں داخل ہوا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم نے، جن کے پاس اسرائیلی پاسپورٹ بھی ہے، دعویٰ کیا کہ وہ خاندانی جھگڑے کی بنیاد پر ایک اسرائیلی شہری کو تلاش کر کے قتل کرنے کی نیت سے ملائیشیا پہنچا۔

رضاالدین نے کہا کہ ’بدھ کو (ملزم کی) گرفتاری کے موقعے پر بکیت امان کریمینل انویسٹی گیش ڈپارٹمنٹ کو چھ پستول اور دو سو گولیاں ملیں۔ تین پستولوں میں پوری گولیاں موجود تھیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی چوکس ہے اور اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر شاہ ملائیشیا سلطان ابراہیم اور وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

رضا الدین کے خیال میں ملزم نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے ملائیشیا میں اسلحہ خریدا۔ پولیس نے اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ ملزم کا ملک میں نیٹ ورک موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کو ریمانڈ پر 31 مارچ تک قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے