بھارت میں خاتون نے مصروف شاہراہ پر اچانک گاڑی کا دروازہ کھول دیا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں مصروف سڑک خاتون مسافر نے اچانک ٹیکسی کا دروازہ غلط طرف سے کھول دیا جس کے نتیجے میں رکشہ گاڑی سے ٹکرا گیا۔
حادثے کی ویڈیو قریب موجود کار کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیکسی میں سوار خاتون مسافر نے گاڑی کی دائیں جانب دروازہ اچانک کھول دیا جس کے نتیجے رکشہ گاڑی سے ٹکرا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون حادثے سے لاعلم رہ کر گاڑی سے اترتی ہیں اور اپنی منزل کی جانب سے چلی جاتی ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔
بعدازاں خاتون کو جاتا دیکھ کر رکشہ ڈرائیور بھی چلا جاتا ہے۔
Passenger on a cab opens car door in the middle of the road, causing an auto to ram into it. Despite the collision, she calmly walks away as if nothing happened. This was caught on dashcam footage #Dashcam #RoadSafety pic.twitter.com/dGzSU4lOAS
— ThirdEye (@3rdEyeDude) February 8, 2024
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور سوال کیا جارہا ہے کہ قصور کس کا ہے؟
کچھ صارفین نے ٹیکسی ڈرائیور پر الزام لگایا کہ اس نے خاتون کو گاڑی کے دائیں جانب سے اترنے دیا ہے جبکہ چند صارفین نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد گاڑی میں دائیں جانب سے اترتی ہے جو غلط ہے۔