fbpx
خبریں

کیا انگلینڈ کے جیک لیش، جڈیجا سے بہتر اسپنر ہیں؟ مائیکل وان نے بتادیا

سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے بھارت کو برطانوی اسپنر جیک لیش سے خبردار کرتے ہوئے ان کا موازنہ رویندر جڈیجا سے کیا ہے۔

انگلینڈ کی قیادت کرنے والے سابق کپتان نے کہا کہ اگر سیریز میں پہلی گیند سے ہی پچز بہت زیادہ اسپن کرتی ہیں تو یہ کافی خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس طرح کی گھومنے والی پچوں پر جیک لیش اور انگلینڈ کے نوجوان اسپنرز کافی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وان نے کہا کہ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا لیش بھارتی اسپنر جڈیجہ سے بہتر ہیں؟ ایسا نہیں ہے لیکن اگر آپ اسے ٹرننگ پچ فراہم کریں گے اور انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے گا تو وہ کافی خطرناک ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ اسی طرح جب گیند زیادہ ٹرن ہوگی تو مجھے لگتا ہے کہ بھارت کی بیٹنگ کمزور ہو سکتی ہے اور انگلینڈ انھیں آؤٹ کر دے گا۔

وان کا کہنا تھا کہ اگر پچیں فلیٹ ہوں گی، تو بھارت بہت بڑا اسکور بنا لے گا لیکن ان کے بولرز کو انگلینڈ کو آؤٹ کرنے کے لیے بھی کافی محنت کرنا ہوگی۔

سابق انگلش کپتان نے بھارتی ٹیم کو ہنگامی منصوبہ تیار رکھنے کا مشورہ بھی دیا کیونکہ انگلینڈ کے ’باز بال‘ کرکٹ ٹیموں کے لیے صورتحال تبدیل کردی ہے۔

انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہوشیار رہنا چاہیے انگلینڈ کے نئے انداز نے تقریباً ہر ٹیم کو پہلے دن سے سخت نقصان پہنچایا ہے۔ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور خاص طور پر پاکستان کو دیکھیں جن کے خلاف انگلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

مائیکل نے کہا کہ اگر بھارت یہ سوچ کر میدان میں آیا کہ یہ پہلی والی انگلش ٹیموں کی طرح ہوگی تو پھر اسے ایک بڑا جھٹکا بھی لگ سکتا ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے