fbpx
خبریں

کراچی والوں نے جماعت اسلامی سے امیدیں لگا لیں

عام انتخابات سے ایک ہفتہ قبل سروے میں جماعت اسلامی کراچی کی مقبول ترین جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے سروے 30 جنوری سے یکم فروری کے دوران کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سروے کے مطابق جماعت اسلامی کراچی میں 19فیصد کے ساتھ ووٹرز کی پہلی ترجیح ہے جنوری سے پہلے کے سروے میں جماعت اسلامی بارہویں نمبرپر تھی۔

تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے جو 24 فیصد سے کم ہو کر19فیصد پر آگئی۔ پیپلزپارٹی کا 6 فیصد کے ساتھ تیسرا اور ایم کیوایم کا 5فیصد کے ساتھ چوتھا نمبر ہے۔

سروے کے مطابق کراچی میں  صرف 2،2 فیصد ووٹرز ن لیگ اور ٹی ایل پی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

کراچی کے مسائل کون حل کر سکتا ہے؟ پلس سروے میں جماعت اسلامی کا پہلانمبر ہے۔ سروے دو مراحل میں کیا گیا جس میں شہریوں کی اکثریت حافظ نعیم کےحق میں آئی۔

17جنوری سے20جنوری سروے میں 53 فیصد کے رائے میں حافظ نعیم الرحمان کو مسیحا سمجھا گیا۔ 30 سے یکم جنوری سروے میں 51فیصد حافظ نعیم کے حامی نکلے۔

خرم شیر، مرتضیٰ وہاب، مصطفیٰ کمال کےحق میں10فیصد بھی نہیں ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے