fbpx
خبریں

کراچی میں الیکشن آفس پر بم لگانے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں الیکشن آفس پر بم لگانے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو دہشت گردوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور حساس ادارے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی کی فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کررہے تھے۔

دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ الیکشن آفس یا پولنگ اسٹیشن پر بم لگانا تھا، ملزمان کو مبینہ طور پر دبئی سے صوفی چانڈیو سے ہدایت لینا تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت سخاوت اور اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم سخاوت نے میمن گوٹھ میں ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی جبکہ گرفتار دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments




Source link

Facebook Comments

رائے دیں

Back to top button
نوٹیفیکیشن فعال کریں OK No thanks
Close

Adblock Detected

برائے مہربانی ایڈ بلاکر ختم کیجئے